امریکہ کا افغانستان میں داعش کے سربراہ عبدالحسیب لوگری کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

ہفتہ 29 اپریل 2017 17:18

کابل/واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)امریکہ نے افغانستان میں داعش کے سربراہ عبدالحسیب لوگری کو ایک آپریشن کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔جرمن خبررساں ادارے ’’ڈی ڈبلیو‘‘ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان میں داعش کا قائد عبدالحسیب لوگری غالبا رواں ہفتے امریکی فوج کے ایک آپریشن میں ہلاک ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس آپریشن کے دوران دو امریکی فوجی بھی ہلاک ہو گئے تھے۔رواں ہفتے پاکستانی سرحد کے قریب واقع صوبے ننگرہار میں کی جانے والی ایک کارروائی کا ہدف عبدالحسیب لوگری تھا، جسے امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے افعانستان میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کا سربراہ قرار دیا جاتا تھا۔ پینٹاگون کے ایک ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس نے خیال ظاہر کیا ہے کہ لوگری ہلاک کر دیا گیا ہے لیکن اس بات کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی ہے۔