غداری کیس وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کی جائیدادوں اور دیگر اثاثو ں کی تفصیل خصوصی عدالت میں جمع کراد ی

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) وزارت داخلہ نے سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کی جائیدادوں اور دیگر اثاثو ں کی تفصیل خصوصی عدالت میں جمع کراد ی ہے ،وزرات داخلہ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کراچی کینٹ،ڈی ایچ اے میں پلاٹ ہیں ،پرویز مشرف کا ڈی ایچ اے اسلام آباد،چک شہزاد اسلام میں فارم ہاوس ہے،پرویز مشرف کا گوادر میں بھی پلاٹ ہے،پرویز مشرف نے بہاولپور کی زرعی زمین فروخت کر دی ہے،پرویز مشرف کی بیرون ملک دو جائیدادیں ہیں،پرویز مشرف کی دو لینڈ کروزر اور ایک کرولا گاڑی ہے ،الیکشن کمیشن کیمطابق پرویز مشرف کے نجی اور مشترکہ آٹھ بنک اکاونٹس ہیں،اکاونٹس میں نوے لاکھ پاکستانی اور بیس لاکھ ڈالر کی رقم موجود ہے ،اسٹیٹ بنک کے مطابق پرویز مشرف کے نجی و مشترکہ نو اکاونٹس ہیں،نو اکاونٹس میں ایک کروڑ ستر لاکھ سے زاہد رقم اور پچپن ہزار سے زائد ڈالرز موجود ہیں دوسری جانب استغاثہ کے وکیل اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے بھی بھی معروضات جمع کر اتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم بغیر اجازت بیرون چلا گیا،خصوصی عدالت ملزم کو مفرور،اشتہاری قرار دے چکی ہے،عدالت ملزم پرویز مشرف کی جائیدادوں کی ضبطی کا حکم دے چکی ہے۔

(جاری ہے)

،ملزم نے عدم حاضری سے انصاف کے راستے میں رکاوٹ ڈالی،خصوصی عدالت ملزم کیخلاف کاروائی کیلیے ہرممکن اقدام اٹھا ئے۔ یا د رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت پانچ مئی کو خصوصی عدالت میں ہوگی ۔