ٹرمپ کے 100 روز، امریکی معاشی ترقی کی شرح تین سال کی کم ترین سطح پر آگئی

ہفتہ 29 اپریل 2017 17:18

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے 100 روز میں امریکی معاشی ترقی کی شرح تین سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کامرس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد پہلی سہ ماہی کے مکمل ہونے پر امریکی شرح نمو صرف صفر اعشاریہ 7 فیصد رہی۔

شرح نمو میں اس کمی کی وجہ صارفین کے اخراجات اور حکومتی اخراجات میں ہونے والی تاریخی کمی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گذشتہ سال 2016 کی چوتھی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح 2.1 فیصد رہی تھی۔اس سے قبل سال کی پہلی سہ ماہی میں سب سے کم رہنے والی شرح نمو 2014 میں تھی جو کہ 1.2 فیصد تھی۔رپورٹ پر اپنے تبصرے میں معاشی ماہر جیول نیرف کا کہنا تھا کہ 'صرف اس لیے کہ لوگ خوش ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اس پر عمل بھی کریں گے، لوگوں نے پہلی سہ ماہی میں اپنے جذبات پر عمل نہیں کیا۔خیال رہے کہ وائٹ ہاس معاشی ترقی کی شرح کو 3 فیصد تک لے جانے کے اپنے وعدے کو دہراتا رہا ہے، جس کے ذریعے کھربوں ڈالرز پر مشتمل ٹیکس واجبات کی ادائیگیوں کے لیے ریونیو پیدا کیا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :