میکسیکو،ٹائرسے بنی چپل پہنے خاتون کی دوڑ میں 500 لوگوں پر فتح

بدھ 24 مئی 2017 10:40

میکسیکو سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء) میکسکو میں تاراہ مرا قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک 22 سالہ خاتون نے 50 کلومیٹر کی دوڑ چپل پہننے کے باوجود جیت لی۔برطانوی نشریاتی ادارت کے مطابق ماریہ لورینہ رامیرز نے 12 مختلف ممالک سے آئے دیگر 500 شرکا کو خواتین کی کیٹیگری میں شکست دی۔انھوں نے یہ کامیابی بغیر کسی پیشہ وارانہ لباس یا آلات کی مدد کے حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ان کی چپل ٹائر کے ربڑ کی بنی ہوئی تھی۔یہ ریس 29 اپریل کو منعقد ہوئی تھی تاہم ان کی کامیابی کی خبر اب مشہور ہوئی ہے۔ماریہ لورینہ رامیریز نے چپل کے علاوہ ایک سکارف اور سکرٹ پہن رکھی تھی اور انھیں کبھی بھی دوڑنے کی پیشہ وارانہ تربیت نہیں دی گئی۔انھوں نے 50 کلومیٹر کا فاصلہ سات گھنٹوں اور تین منٹ میں طے کیا۔ انھیں انعام کے طور پر چھ ہزار پیسوز ملے جو کہ تقریباً 320 امریکی ڈالر کی رقم بنتی ہے۔گذشتہ سال 100 کلومیٹر کی ایک دوڑ میں بھی ان کی دوسری پوزیشن آئی تھی۔