نیوجرسی ائیرپورٹ پر ٹیک آف کے بعد یونائٹڈائیرلائینز کی پرواز میں آتشزدگی

بدھ 24 مئی 2017 12:31

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء) نیوجرسی کے نیووارک لبرٹی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو ایک طیارہ کے انجن میں آتشزدگی کے باعث عارضی طور بند کردیا گیا۔ آتشزدگی میں فوری طور کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ یونائٹڈائیرلائینز کی پرواز157 سان فرانسسکوکے لئے روانہ ہو رہی تھی کہ ٹیک آف کے بعد انجن میں آگ بڑھک اٹھی جس کے بعد طیارہ کو فوری طور پر اتار لیا گیا۔ امریکی شہری ہوابازی کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ کی معمول کی مینٹیننس کے بعد ائیرپورٹ کو پروازوں کے لئے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔