امریکا میں طیارہ میں مسافرسے بدسلوکی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر کو طلب کرلیا گیا

بدھ 24 مئی 2017 14:04

شکاگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء) یونائیٹڈ ایئرلائنز نے طیارہ کے ایک مسافرکو بدسلوکی سے نکالے جانے پر ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شکاگوایئرپورٹ پر یونائیٹڈ ایئرلائنز کے طیارہ کے مسافر کو سیکیورٹی عملہ نے زبردستی طور پر کہتے ہوئے باہر نکال دیا کے طیارہ میں زائد بکنگ ہے ۔

(جاری ہے)

مزاحمت پر ہاتھا پائی کے دوران مسافر زخمی ہوا۔ اس واقعہ کے باعث ایئر لائنزکی ساکھ کوبھی نقصان پہنچا۔ ایئرلائنزکے شیئرہولڈرز چیف ایگزیکٹو آفیسر مونوز اور بورڈ کے دیگر14 ارکان کو دوبارہ منتخب کرنے کے خلاف فیصلہ پر غور کررہے ہیں اگرچہ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بارہا معذرت کی ہے تاہم اس واقعہ پر فضائی مسافروں نے تشویش کا اظہارکیا ہے اور اسے ایئرلائنزکی معیاری سروس کے خلاف قراردیا ہے۔