پاکستان ریلویز :رمضان المبارک میں کرایوں میں کمی کی خبر کی تردید

بدھ 24 مئی 2017 23:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء) پاکستان ریلویز نے رمضان المبارک کے موقع پر کرایوں میں کمی کے حوالے سے مختلف قومی اخبارات اور ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی خبر کو من گھڑت گردانتے ہوئے سختی سے تردید کر دی ہے، ریلوے ترجمان کے مطابق قومی اخبارات اور مختلف ٹی وی چینلز پر رمضان المبارک کے موقع پر کرایوں میں کمی کئے جانے کی اطلاع قطعی من گڑھت ہے، مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے ریلوے میٹنگ آفس سٹاف سے ٹکٹ خریدنے کے موقع پر کمی کے لئے اصرار نہ کریں، ترجمان نے آن لائن کو بتایا کہ رمضان المبارک کے موقع پر کرایوں میں کمی کے لئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق باقاعدہ اجلاس منعقد کر کے فیصلہ کریں گے تاہم ابھی تک اس حوالہ سے اجلاس ہی منعقد نہیں کیا گیا ہے، ترجمان نے یہ بھی کہا کہ لاہور کے میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ خبر کی صداقت کے لئے تصدیق کر کے خبر شائع کیا کریں۔

(سعید امر)

متعلقہ عنوان :