خواتین کے لیے بُری خبر، حکومت خوبصورتی کی بھی دشمن بن گئی ،بجٹ میں میک اپ سامان پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

بدھ 24 مئی 2017 23:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء) خواتین کے لیے بٴْری خبر، حکومت خوبصورتی کی بھی دشمن بن گئی اورآئندہ بجٹ میں میک اپ کے سامان پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔اب سرخی پاؤڈر، مسکارا، لپ سٹک، لپ گلاس،آئی بروہو یاآئی لائنر میک اپ کی تمام آئٹمز مہنگے داموں ملیں گی۔ روزمرہ اشیاء میں مہنگائی کی خبر پیچھے رہ گئی، اب خواتین کو میک اپ کی فکر ستانے لگی۔

(جاری ہے)

بیوٹی پراڈکٹس کی قیمتیں بڑھیں گی تو بیوٹی پارلرز کے ریٹ بھی بڑھیں گے ایسے میں بیوٹیشنز کو اپنے کام میں مندے کا دھڑکا بھی لگ گیا۔اب خواتین بناؤ سنگھار چھوڑ دیں گی یا اپنے خاوندوں کی جیبیں خالی کریں گی، یہ سوچ کر شوہروں کے دل بھی ہلکے ہونا شروع ہوگئے۔خواتین کا کہنا تھا کہ حکومت جب ہر چیز پر ٹیکس لگارہی ہے تو ایسے میں میک اپ کو اگر معاف ہی رکھا جاتا تو کوئی بڑی بات نہ تھی۔ازل سے ہی خواتین بناؤ سنگھار کرتی آئی ہیں، خواتین کا کہنا ہے کہ مہنگائی جتنی بھی ہو میک اپ تو وہ کریں گی چاہے اس کیلئے انہیں مہنگا کاسٹمیٹک ہی خریدنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :