سعودی پولیس نے صحرا میں پھنسے ہوئے تین نوجوانوں کو ریسکیوکرلیا گیا

بدھ 24 مئی 2017 12:14

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء):۔ سعودی عرب کے صحرا میں 6 گھنٹے پھنسے رہنے کے بعد 3 نوجوان سعودیوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ یہ تین افراد مکہ اور ریاض کے درمیان واقع صحرا میں پھنس گئے تھے ۔ گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وسطی علاقے حمیت انعفیفی میں بروز پیر پولیس کو رات ایک بجے کال موصول ہوئی جس میں انہیں اطلاع دی گئی تھی کہ تین نوجوان افراد مشرقی حمیت سے تقریباً80 کلومیٹر کے فاصلے پر لاپتہ ہوگئے ہیں ، تاہم وہ کس جگہ ہیں یہ معلوم نہیں ۔

(جاری ہے)

ان افراد کو تلا ش کرنے کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے چھ گھنٹوںکے ریسرچ آپریشن اور تلاش کے بعد ان تین نوجوانوں کو تلاش کرلیا۔ ان تینوں کی گاڑی ریت میں دھنس چکی تھی تاہم ان میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ، پولیس نے ان کو فوراً محفوظ مقام پر منتقل کردیا ۔ سعودی حکام کئی مرتبہ عوام کو وارننگ جاری کرچکے ہیں کہ اس طرح گہرے صحرا میں جانے سے گریز کریں ۔ کیونکہ سعودی عرب میں صحرائی علاقے میں پھنسنے کے واقعات کئی مرتبہ منظر عام پر آتے رہتے ہیں جس کے باعث حکام کو کافی بڑا سرچ آپریشن کرنا پڑتا ہے ۔ جبکہ کچھ موقوں پر صحرا میں پھنسنے والے زخمی اور جاں بحق بھی ہوجاتے ہیں۔