فلپائن کے صدر نے جنوبی جزیرے منڈانائو میں مارشل لاء نافذ کر دیا

بدھ 24 مئی 2017 11:03

منیلا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء) فلپائن کے صدر روڈ ریگو دوتیرے نے جنوبی جزیرے منڈانائو میں مارشل لاء نافذ کر دیا۔

(جاری ہے)

اس جزیرے میں فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے، جس میں سیکورٹی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مارشل لاء 60 دنوں تک نافذ رہے گا۔ فوج کو کسی بھی الزام کے بغیر افراد کو گرفتار کرنے کا اختیار ہوگا۔