بحرین میں پولیس کی حکومت مخالف مظاہرین پر فائرنگ،5 افراد ہلاک،متعدد زخمی

بدھ 24 مئی 2017 13:42

منامہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء)بحرین میں پولیس کی حکومت مخالف مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ دارالحکومت مناما کے قریب دراز نامی قصبے پر چھاپے کے دوران پیش آیا جہاں سیکورٹی فورسز نے مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

اس دوران مظاہرہ کرنے والے افراد پر پولیس نے فائرنگ کر دی جس سی5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق یہاں دہشت گردی اور ایک پولیس اہل کار کے قتل میں ملوث افراد چھپے ہوئے تھے ۔بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق چھاپے کے دوران 5 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 286 کو حراست میں لیا گیا۔واضح رہے کہ مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کو ملک بدری کا سامنا ہے ۔ بحرین کی حکومت نے تشدد کو ہوا دینے کے لزام میں پچھلے سال ان کی شہریت منسوخ کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :