امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں مزید امریکی فوجی بھیجنے بارے فیصلہ موخر کردیا

بدھ 24 مئی 2017 13:52

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں مزید امریکی فوجی بھیجنے بارے فیصلہ موخر کردیا جبکہ صدر کو اس بارے میں حتمی فیصلہ نیٹو کے اجلاس سے قبل کر ناتھا جو کہ کل سے بیلجیئم میں ہورہی ہے اور صدر ٹرمپ نیٹو کے اس اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کے لئے آج برسلز پہنچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع افغانستان میں موجود امریکی فو جیوں کی تعداد میں مزید 5ہزار کااضافہ کر نے پر زور دے رہا ہے اور توقع تھی کہ صدر ٹرمپ اس بارے میں نیٹو کے سربراہی اجلاس سے قبل کوئی فیصلہ کر لیتے تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ضمن میں ابی تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکے ۔ اس وقت افغانستان میں 13 ہزار غیر ملکی فوجی افغان فو جیوں کی معاونت کر رہے ہیں امریکی محکمہ دفاع نے قبل ازیں عندیہ دیاتھا کہ افغا نستان میں3 سے لے کر 5 ہزار امرکی فوجیوں کا اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔

تجزیہ کاروں کے مطابق صدر ٹرمپ کے داماد جیراڈ کوشنر نے ابھی تک فو جیوں کی تعداد میں اضافہ بارے اپنی کسی رائے کا کوئی اظہار نہیں کیا اور انہیں فیصلہ سازی کے حوالہ سے ٹرمپ انتظامیہ میں سب سے طاقتور سمجھا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :