پاناماکیس:جےآئی ٹی ممبربلال رسول کی (ق)لیگ سےسیاسی وابستگی کاانکشاف

جےآئی ٹی ممبربلال رسول کی اہلیہ مخصوص نشستوں پررکن اسمبلی (ق)لیگ رہ چکیں،بلال رسول نےعمران خان کافیس بک پیج بھی لائیک کیاہوا۔میڈیارپورٹس

بدھ 24 مئی 2017 17:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء): پاناماکیس کی جے آئی ٹی کے ممبربلال رسول کی (ق)لیگ سے سیاسی وابستگی کاانکشاف ہواہے،جے آئی ٹی ممبربلال رسول کی اہلیہ مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ق)کی رکن اسمبلی رہ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی ممبربلال رسول کی اہلیہ شاہین رسول کامخصوص نشستوں کی نامزدگیوں کی لسٹ میں 124ویں نمبرتھا۔ تاہم مسلم لیگ ن کوبلاول رسول کی سیاسی وابستگی پرتحفظات ہیں،جبکہ ان کے غیرجانبداررہنے پرخدشہ ہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ جے آئی ٹی ممبربلال رسول نے فیس بک اکاؤنٹ 2007میں بنایااور عمران خان کے فیس بک پیج کرلائیک کیاہواہے۔ واضح رہے ن لیگ جے آئی ٹی کے ممبرعامرعزیزپربھی اعتراض کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :