جے آئی ٹی کو آئین و قانون کے مطابق پانامہ پیپرز کیس کی تحقیقات کرنی چاہیے،عمران خان اپنی تلاشی دینے کیلئے تیار نہیں،انہیں منی ٹریل کے بارے میں عوام کوبتانا چاہیے،وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 24 مئی 2017 23:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو آئین و قانون کے مطابق پانامہ پیپرز کیس کی تحقیقات کرنی چاہیے۔ عمران خان دوسروں کی تلاشی کیلئے پوچھ رہے ہیں مگر خود تلاشی کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو منی ٹریل کے بارے میں عوام کوبتانا چاہیے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تحقیقات کے طریقہ کار کے حوالے سے سپریم کورٹ کے سامنے ایک درخواست کے ذریعے اپنے تحفظات پیش کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی آئینی پیرامیٹرز کے تحت کیس کی تحقیقات کرے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ہر جماعت کو تفتیش کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرنے کا حق ہے۔