وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے خواتین کی میک اپ اشیاء پر عائد ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا

بدھ 21 جون 2017 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء) وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے خواتین کی میک اپ اشیاء پر عائد ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے خواتین پر بجلی گرا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی جانب سے خواتین کی میک اپ اشیاء پر عائد ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ میک اپ کے سامان پر ڈیوٹی پانچ فیصد بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی اشیاء پرفیوم، آفٹرشیو اور شیونگ کریم پر بھی عائد ٹیکس میں 5 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔