قطر بائیکاٹ کی تفصیلات ظاہر نہ کرنا شبہات کو جنم دے رہا ہے ،ْامریکہ

بائیکاٹ کرنے والی ریاستیں ہی قطر کی سرکاری خبر ایجنسی کی ہیکنگ میں ملوث ہیں ،ْقطری اٹارنی جنرل

بدھ 21 جون 2017 12:39

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء)امریکہ نے کہا ہے کہ اسے اب تک حیرت ہے کہ قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے والے خلیجی ممالک نے اب تک بائیکاٹ کرنے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا جبکہ قطر کے اٹارنی جنرل نے کہاہے کہ بائیکاٹ کرنے والی ریاستیں ہی قطر کی سرکاری خبر ایجنسی کی ہیکنگ میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نارٹ کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک کے اقدام کے حوالے سے شکوک بڑھتے جارہے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ اس موقع پر ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ان ممالک نے واقعی قطر کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت کرنے پر سفارتی تعلقات ختم کیے ہیں یا پھر ان خلیجی ممالک کے درمیان یہ پرانی رنجشوں کا نتیجہ ہی ترجمان کے مطابق امریکہ نے تمام متعلقہ ممالک سے کہا ہے وہ اس معاملے کو فوری طور پر حل کریں اور آگے بڑھیں۔

متعلقہ عنوان :