کراچی ،نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے 500کا نوٹ نکالنے والوں کو 1000روپے ملنے لگے

تمام ٹرانزیکشن کا ریکارڈ موجود ہے، آنے والے دنوں میں ان شہریوں کے کھاتوں سے رقم کاٹ منہا کرلی جائے گی،بینک انتظامیہ

بدھ 21 جون 2017 16:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء) شہر قائد میں نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے 500 کا نوٹ نکالنے والوں کو 1000 روپے ملنے لگے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی بینک کی اے ٹی ایم عید کی خوشی میں شہریوں کوعیدی دینے لگی۔

(جاری ہے)

نجی بینک کی اے ٹی ایم سے شہری نے کئی بار500 روپے نکالنا چاہے لیکن ہر بار 500 کی جگہ 1000 کا نوٹ نکلا جب کہ بقیہ بیلنس کی رسید پربھی 1000 روپے کٹنے کے بجائے 500 روپے کے کٹنے کے بعد کا بقیہ بیلنس موجود تھا۔

اس حوالے سے جب بینک ذرائع سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یقینی طورپر اے ٹی ایم مشین میں 500 روپے کی ٹرے میں غلطی سے 1000 والے نوٹ رکھ دیئے گئے تھے جس کے باعث ایسا ہوا، اس دوران کی گئی تمام ٹرانزیکشن کا ریکارڈ موجود ہے جب کہ اس کے علاوہ کیمرہ بھی لگا ہوا ہے جس کی مدد سے آنے والے دنوں میں ان شہریوں کے کھاتوں سے رقم کاٹ منہا کرلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :