بھارت میں ہزاروں طلبا نے یوگا کاعالمی ریکارڈ قائم کر دیا

بدھ 21 جون 2017 11:45

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء) بھارت میں ہزاروں طلبا نے یوگا پرفارم کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارت کے خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں خود کو فٹ رکھنے اور ذہنی سکون حاصل کرنے کے لئے یوگا سب سے بہترین ورزش مانی جاتی ہے اور اس سلسلے میں دنیا بھر میں یوگا کے عالمی دن کے موقع پر یوگا کے کے مظاہرے بھی کئے گئے جبکہ بھارتی شہر میسو ر میں 8ہزار 387طلبا ء نے یوگا کی مختلف ورزشیں پرفارم کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نال بھی درج کرالیا ہے۔اس موقع پر44 اسکول کے طلبہ وطالبات نے یوگا کا شاندار مظاہرہ دکھایا۔

متعلقہ عنوان :