بچے کو کھڑکی سے لٹکانے پر دو سال قید کی سزا سنادی گئی

مذکورہ شخص کی اونچی عمارت کی کھڑکی سے اپنے ساتھ بچے کی لٹکتی ہوئی تصویر پوسٹ

بدھ 21 جون 2017 12:39

الجیئرز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء) الجزائر میں عدالت نے ایک شخص کو فیس بک پر زیادہ لائکس پانے کیلئے بچے کو کھڑکی سے لٹکانے کے جرم میں دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس شخص نے ایک اونچی عمارت کی ایک کھڑکی سے اپنے ساتھ بچے کی لٹکتی ہوئی تصویر پوسٹ کی اور اس کے ساتھ یہ لکھا کہ اگر ایک ہزار لائکس نہیں ملے تو میں اسے گرا دوں گااس تصویر کے بعد سوشل میڈیا پر اس شخص کو بچے کے ساتھ ایسا کرنے پر گرفتار کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے کہا کہ اس شخص کی گرفتاری کے بعد اس پر بچے کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کا فرد جرم عائد کی گئی۔ٹی وی میڈیا کے مطابق شخص نے دارالحکومت الجیئرز کی ایک عمارت کی 15ویں منزل کی ایک کھڑکی سے بچے کو لٹکایا تھا۔

(جاری ہے)

الجزائر کے نجی ٹی وی چینل کے مطابق بچے کو کھڑکی سے لٹکانے والا شخص اس کا رشتہ دار ہے اور اس نے بچے کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

ٹی وی کے مطابق اس نے کہا کہ بچے کی تصویر ایک بالکونی میں لی گئی ہے جو محفوظ تھی تاہم اس حفاظتی باڑ کو تصویر سے ہٹا دیا گیا ،ْبچے کے والد نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ اس شخص کو معاف کر دیا جائے کیونکہ وہ بس مذاق کر رہا تھاتاہم جج نے ان کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تصویر واضح ہے کہ بچے کی زندگی کو خطرہ لاحق تھا۔