سعودی ایوان اقتدار میں تبدیلیاں، عید الفطر کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی مزید توسیع

بدھ 21 جون 2017 13:19

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء) سعودی عرب کے ایوان اقتدار میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے تناظر میں مملکت میں عید الفطر کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی مزید توسیع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس امر کا اعلان شاہ سلمان نے ایک شاہی فرمان میں کیا ہے۔ اعلان کے مطابق سرکاری ملازمین اب 15 شوال کے بعد کام پر لوٹیں گے۔سعودی فرمانروا نے سول اور فوجی ملازمین کی کسی نہ کسی وجہ سے منسوخ یا رکی ہوئی تنخواہوں، بونس اور الاونسز کو بھی فوری طور پر جاری کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ شہریوں کو باعزت ذرائع آمدنی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :