افغانستان جنگ کے متعلق حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے سینیٹر جان مک کین کا ٹرمپ انتظامیہ پر زور

بدھ 21 جون 2017 11:45

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء) امریکی ریپبلیکن سینیٹر جان مک کین نے ٹرمپ انتظامیہ پر زوردیا ہے کہ وہ افغانستان جنگ کے متعلق حکمت عملی مرتب کرے اوراگر انتظامیہ ایسا کرنے میں ناکم ہوئی تو کانگریس اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرے گی ۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سینیٹ میں مسلح افواج کی کمیٹی کے چیرمین سینیٹر جان مک کین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کی سولہ سالہ فوجی موجودگی کے بعد بھی امریکا کے پاس وہاں سے نکلنے اور افغانستان کی جنگ کو ختم کرانے کے لئے ابھی تک کوئی واضح حکمت عملی نہیں ہے ۔

مک کین نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں گذشتہ دوہفتے میں متعدد امریکی فوجیوں کی ہلاکت اس بات کا واضح پیغام ہے کہ امریکا کو اب افغانستان میںواضح حکمت عملی اپنانا ہوگی ،بصورت دیگر کانگریس اپنا کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :