کرغزستان سکیورٹی کونسل نے 2016 میں 17 دہشتگردانہ حملوں کو ناکام بنایا

بدھ 21 جون 2017 11:47

بشکک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء) کرغزستان کی سکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ 2016 کے دوران 17 دہشتگردانہ حملوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق بشکک میں ایروایشئن اقتصادی یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کرغزستان سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری تیمر زیماکدوف نے کہا کہ اسٹیٹ کیمٹی فار سکیورٹی اور منسٹری آف انٹرنل افئیر کی مشترکہ کوششوں سے کرغزستان میں سال 2016 کے دوران 17 دہشتگردانہ حملوں کو ناکام بنا تے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضہ میں لے لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایروایشئن اقتصادی یونین کے رکن ممالک مشترکہ کوششوں سے دہشتگردی پر قابو پاسکتے ہیں اور اس حوالے سے مشترکہ پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔