قبلہ اول میں داخلے پر پابندی،ترک صدر کا اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ

جمعہ 21 جولائی 2017 14:10

انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء)ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسجد الاقصی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے بارے میں اسرائیلی صدر رایو وان ریولین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے بات چیت میں قبلہ اول میں مسلمانوں کا داخلہ بند کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندی ناقابل قبول ہے اور ہمارا اسرائیل کی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ مذہبی مقامات کے تقدس اور ان کی اہمیت کا خیال رکھتے ہوئے فوری طور پر مسجد الاقصی میں داخلے کی پابندی ختم کرے۔

صدر نے کہا کہ قبلہ اول اٴْمت مسٴْلمہ کیلیے مقدس مانا جاتا ہے جہاں صیحونی فوجیوں کا تلاشی کیلیے برقی آلات کا استعمال قابل مذمت ہے۔ اس کے جواب میں اسرائیلی صدر نے کہا کہ یہ تدابیر حفاظتی نوعیت کی ہیں اور مسلم امہ اطمینان رکھے ۔ مسجد الاقصی کی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے مسلمانوں کی دینی آزادی کا پورا احترام کیا جائے گا۔