افغان طالبان کے سربراہ مولوی ہیبت اللہ کے بیٹے عبد الرحمن نے جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع گریش میں خودکش حملہ کیا

عبد الرحمن اپنے باپ کی سربراہی کے بعد طالبان کے خودکش حملوں کے گروپ میں شامل ہوگئے تھے طالبان کے خودکش حملوں کے گروپ میں حافظ خالد کے نام سے مشہور تھے ،ْذرائع

جمعہ 21 جولائی 2017 23:06

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء)افغان طالبان کے سربراہ مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کے بیٹے عبد الرحمن نے جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع گریش میں خودکش حملہ کیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو طالبان ذرائع کے مطابق عبد الرحمن اپنے باپ کی سربراہی کے بعد طالبان کے خودکش حملوں کے گروپ میں شامل ہوگئے تھے اور اپنے حملے کے نمبر کا انتظار کررہے تھے ۔عبد الرحمن کی کی عمر تقریباً 22سال تھی اور وہ حافظ قر آن بھی تھے وہ طالبان کے خودکش حملوں کے گروپ میں حافظ خالد کے نام سے مشہور تھے ۔طالبان کے ذرائع کے مطابق ان کے حملے کی ویڈیو بھی جلد جاری کی جائیگی عبد الرحمن طالبان سربراہ کے درمیان والے بیٹے تھے ان کے اور بیٹے بھی طالبان کے جنگجوئوں میں شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :