چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ 25جولائی کو عمر ان خان کی نا اہلی اور غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کریگا

رجسٹرار آفس کی جانب سے عمران خان کو یاد دہانی نوٹس جاری ،ْ فیصلے کی کاپی بھی بھیج دی گئی

جمعہ 21 جولائی 2017 22:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ 25جولائی کو عمر ان خان کی نا اہلی اور غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کریگا اس سلسلے میں رجسٹرار آفس کی جانب سے عمران خان کو یاد دہانی نوٹس جاری کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی نا اہلی اور غیر ملکی فنڈنگ کیس 25جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کر دیئے گئے ہیں سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کریگا رجسٹرار آفس کی جانب سے عمران خان کو یاددہانی نوٹس بھی جاری کئے گئے رجسٹرار آفس نے عمران خان کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی بھیج دی ہے نوٹس کیس سے متعلق دستاویزات جمع کر انے کیلئے جاری کیا گیا گزشتہ سماعت پرعمران خان کودستاویزات جمع کرانیکی آخری مہلت دی گئی تھی۔