چین کے ساتھ سرحدی تنازع پر پوری دنیا بھارت کے ساتھ ہے،سشما سوراج

چین کایک طرفہ طورپربھارت،بھوٹان ،چین ٹرائی جنکشن میں تبدیلی کافیصلہ بھارتی سکیورٹی کیلئے چیلنج ہے،ا بھارتی وزیر کارہ راجیہ سبھا میں بیان

جمعہ 21 جولائی 2017 11:49

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء)بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے چین کیساتھ سرحدی تنازع پردنیاکے تمام ملک بھارت کیساتھ ہیں،تمام ممالک بھارتی موقف کوغلط نہیں سمجھ رہے،سشما سوراج کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ بھارت ڈرگیا،بھارت چین کیساتھ سرحدی معاملہ مذاکرات سے حل کرنا چاہتاہے،مذاکرات کیلئے ضروری ہے چین بھارت کی فوجیں سابقہ پوزیشن پرواپس آجائیں۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ترجمان بھارتی وزارت خارجہ گوپال باگلے کا کہنا ہے بھارت چین کے ساتھ سرحدی معاملے کا پرامن حل چاہتا ہے۔ نئی دلی میں میڈیاکوبریفنگ دیتیہوئے کہا کہ چین بھارت کیدرمیان اختلافات تنازع نہیں بنناچاہیے،بھارت چین کیساتھ سرحدی معاملیکاپرامن حل چاہتاہے، تعلقات کی بحالی کیلئے سفارتی چینلز مہیاہیں

متعلقہ عنوان :