پی ڈی ایم اے نے صوبے میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کے لئے امدادی کارروائیاں تیز کردیں

جمعہ 21 جولائی 2017 23:20

حب (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء) وزیراعلی بلوچستان کے ہدایت پر پی ڈی ایم اے نے صوبے میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کے لئے امدادی کارروائیاں تیز کردی۔شدید متاثر ہونے والے علاقوں میں لسبیلہ ژوب قلعہ سیف اللہ نصیرآباد جعفر آباد خاران خضدار اور ڈیرہ بگٹی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے نے وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری اور صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے ہدایت پر بارش سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائیں گئی ہے اور محکمہ میں ڈائریکٹر ڈپٹی ڈائریکٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت تمام عملے کو تیار اور تمام متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سے مکمل رابطہ رکھنے کی ہدایت جاری کردیئے ہیں۔