میرے وزیر اعظم بننے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اس طرح کی باتیں جان بوجھ کر پھیلائی جا رہی ہیں ،پوری (ن) لیگ اعتماد کے ساتھ وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے ، ہمیں عدلیہ پر اور اپنے کیس کی سچائی پر پورا اعتماد ہے ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعہ 21 جولائی 2017 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میرے وزیر اعظم بننے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اس طرح کی باتیں جان بوجھ کر پھیلائی جا رہی ہیں ،پوری (ن) لیگ اعتماد کے ساتھ وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے ، ہمیں عدلیہ پر اور اپنے کیس کی سچائی پر پورا اعتماد ہے ۔

وہ جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری (ن) لیگ اعتماد کے ساتھ وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے ۔ وقت کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں میں مضبوطی آئی ہے جو کہ اچھی بات ہے ۔ ماضی میں ایسی صورتحال میں پارٹیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جایا کرتی تھی مگر اب ایسا نہیں ہے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ میرے وزیر اعظم بننے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اس طرح کی باتیں جان بوجھ کر پھیلائی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ہمارے روزانہ مشاورتی اجلاس ہوتے ہیں جن میں وکلاء دن بھر کی کارروائی پر بریفنگ دیتے ہیں ۔ ہمیں عدلیہ پر اور اپنے کیس کی سچائی پر پورا اعتماد ہے۔ ہمارے تمام وزراء وزیر اعظم نوازشریف کی قیادت میں کام کرتے رہینگے اور انہی کی قیادت میں 2018 کا الیکشن بھی لڑیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے علم میں نہیں ہے کہ وزیر داخلہ اتوار کو پریس کانفرنس کر رہے ہیں ۔ …