کرک، طور ڈھنڈ میںجائیداد کے تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں کی فائرنگ سے تین بھائی جاں بحق

جمعہ 21 جولائی 2017 22:56

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء)کرک کے علاقہ طور ڈھنڈمیںجائیداد کے تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں کی فائرنگ سے تین بھائی جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرک کے نواحی علاقہ طور ڈھنڈ میں جائیداد کے تنازعے پر گولیاں چلنے لگی ، تین چچا زاد بھائی جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی جاں بحق ہونیوالے میںماجد اللہ ولد محمد ابرار ، عابداللہ ولد محمد ابرار ،عدنان خان ولد محمد ابرار سکنہ طور ڈھنڈ شامل ہیں جبکہ جواریہ شدید زخمی ، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل ، زخمی جواریہ کی حالت تشویشناک پشاور منتقل جاں بحق افراد کے والد محمد ابرار نے تھانہ کرک میں اپنے سگے بھائی میر افضل خان ، بھتیجوں تاج ولی ، نور تاج ، قسمت اللہ پسران میر افضل کیخلاف ایف آئی آر درج کی ، محمد ابرار کے مطابق بھائی کیساتھ جائیدا د پر تنازعہ تھا ہم تعمیرات میں مصروف تھے کہ بھائی اور بھتیجوں نے اندھادھند فائرنگ کرلی جس کے نتیجے میں میرے تین بیٹے جاں بحق جبکہ بیٹی جواریہ شدید زخمی ہوگئی ۔

پولیس نے ایف آئی آر اندراج کے بعد ملزمان گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کردئیے ۔

متعلقہ عنوان :