پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈائون، 2گھی ملوں کی پروڈکشن بند کر دی گئی

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار ا، زنگ آلودہ کین میں آئل کو محفوظ کرنے، ریکارڈ کی عدم موجودگی پر کاروائی کی گئی معروف فاسٹ فوڈ چین کی برانچ ناقص صفائی، مضر صحت اجزاء کے استعمال پر سیل ،متعدد کو جرمانے

جمعہ 21 جولائی 2017 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے ڈیفنس روڈ بھوبھتیاں چوک پر صدیق سنز آئل اینڈ گھی پرائیویٹ لیمٹیڈ،شیخوپورہ روڈ پر اولمپیاآئل پرائیویٹ لیمٹیڈپرچھاپے کے دوران پروڈکشن ایریا میں کوئی کاریگرموجود نہ ہونے، زنگ آلودہ کین میں آئل کو محفوظ کرنے، تیار شدہ اشیاء کے ٹیسٹ کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے ،حشرات کے خاتمے کے نامناسب انتظام ہونے اور دیگر وجوہات کی بنا پراحاطوں میں نئی ہدایات آجانے تک ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

بور سوسائٹی میں جی ایف سی پر چھاپے کے دوران احاطے اور دیواروں کے گندا ہونے،غیر میعاری کیچپ بنانے ،ملازمین کے میڈیکل سر ٹیفیکٹ موجود نہ ھونے پروسیسنگ ایریا میں لال بیگ کی موجودگی ،حشرات کے حاتمے کا نا مناسب انتظام،گلے سڑے پھلوں کا استعمال کرنے ،اوراشیاء خوردونوش پر تاریخ تنسیخ واجراہء موجود نہ ہونے پر سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

گجومتہ میں واقع غوثیہ مِلک شاپ اینڈ ریسٹورنٹ ؛سمن آباد میں میں واقع حافظ چکن ؛بور سوسائٹی میں دی لاہور ریسٹورنٹ؛پرانی انار کلی میں یاسر بروسٹ پر چھاپے کے دوران کٹنگ بورڈ اور قیمہ بنانے والی مشینوں کا انتہائی گندا ہونے،گندے فریزر میں گوشت کو بے ترتیب محفوظ کرنے،ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکٹ اور یونیفارم موجود نہ ہونے پر 45 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔

سبززار میں فرائی چکس ،خان ٹی سٹال،حفیظ سویٹس،لاہوری مرغ چنے،الغنی مِلک شاپ،سبحان مِلک شاپ،حُسین کریانہ سٹور؛کوٹ لکھپت میں گجراتی ہوٹل،پپوپان شاپ،ٹو برادرز پان شاپ،ظہیر پان شاپ، رائیونڈ روڈ پر واقع غوثیہ مِلک شاپ،الشافی ہوٹل حسین پان شاپ،نوری فوڈ شوارما ،بغدادی ملک شاپ،زاہد چپلی کباب ، پر معائنے کے دوران ای لائسنس بنوانے اور مزید بہتری کی ہدایت دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :