چوہدری نثار کے قریبی ذرائع کے حوالے سے چلائی جانے والی خبریں درست نہیں،ترجمان وزارت داخلہ

جمعہ 21 جولائی 2017 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء)ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے چلائی جانے والی خبریں درست نہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اپنے بیان میں ترجمان وزارت داخلہ نے کہاکہ میڈیا سے دوبارہ درخواست ہے کہ وزیر داخلہ کے حوالے سے بلاجواز قیاس آرائیاں نہ کی جائیں ، وزیر داخلہ اپنی پریس کانفرنس میں کیا بات کریں گے یہ اسی دن واضح ہوگا۔ترجمان کے مطابق قریبی ذرائع کی نشاندہی کیے بغیر کسی خبر کا چلائے جانا غیر مناسب ہے، قریبی ذرائع کون ہیں وضاحت کی جائے۔