امریکی صدر ٹرمپ کے 8 فیصد حامی اگلی بار انہیں ووٹ نہیں دیں گے، سروے رپورٹ

جمعہ 21 جولائی 2017 10:30

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء) ایک تازہ سروے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے 8 فیصد حامی اگلی بار انہیں ووٹ نہیں دیں گے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جن امریکیوں نے 2016ء کے صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا تھا ان میں سے تقریباً ہر آٹھویں شخص کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی پہلے چھ مہینوں کی کارکردگی دیکھنے کے بعد ممکن ہے کہ اگلی بار وہ انہیں ووٹ نہ دیں۔

(جاری ہے)

خبررساں ادارے روئیٹرز اپسوس کے تحت ہونے والے رائے عامہ کے اس جائزے سے ظاہر ہوا ہے کہ جن لوگوں نے گزشتہ سال آٹھ نومبر کے انتخابات میں صدر ٹرمپ کو ووٹ ڈالا تھا ، ان کی اکثریت کا کہنا دوبارہ موقع آنے پر بھی وہ ان کی حمایت کریں گے۔جولائی میں ہونے والے سروے میں 12 فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ اگر 2016ء کا صدارتی الیکشن آج ہوتا ہے تو وہ ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیں گے۔7 فیصد نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں ہے کہ وہ کیا کریں گے۔ جب کہ 5 فیصد نے کہا کہ وہ کسی کو بھی ووٹ دے سکتے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ ووٹ دینے ہی نہ جائیں۔ٹرمپ کے حامی 88 فیصد ووٹروں نے کہا کہ وہ اگلی بار بھی ٹرمپ کو ہی ووٹ دیں گے۔ یہ شرح مئی کے مقابلے میں قدرے بہتر ہے جو 82 فیصد تھی۔

متعلقہ عنوان :