لندن سےحج کے لئے 3000 کلومیٹر کا سفر سائیکل پر طے کرنے والے 9 افراد کا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا

منگل 22 اگست 2017 14:12

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) 9 افراد پر مشتمل لوگوں کا ایک گروہ 3000 کلومیڑ کا سفرسائیکل پر طے کر کے حج کے لیے مدینہ منورہ پہچ گیا۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق ان لوگوں نے سفر کا آغاز 14 جولائی کو لندن سے کیا اور فرانس، سوئٹزرلینڈ، اٹلی، یونان اور مصر سے ہوتے ہوئے چھ ہفتوں کا لمبا سفر طے کر کے 21 اگست کو مدینہ منورہ پہنچے۔ اس گروپ کے تمام لوگوں کا تعلق برطانیہ سے ہی ہے۔ اس گروپ کی سفر کرتے ہوئے ویڈیو ملاحظہ کریں۔