سمارٹ گلاسز سمارٹ فون کی جگہ لینے کو تیار

منگل 22 اگست 2017 14:22

کیلیفورنیا۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک 2022ء تک ایسے اسمارٹ گلاسز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جو اسمارٹ فونز ، کمپیوٹرز، اسکینر اور کیمروں کی جگہ لے لیں گے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ گلاسز انتہائی جدید آلات سے لیس اور وزن میں انتہائی ہلکے ہوں گے۔ ان چشموں سے آڈیو اور ویڈیو کالز بھی ممکن ہوں گی اور تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائی جا سکیں گی۔ سکینر بھی گلاسز میں ہی نصب ہوں گے۔