تین لاکھ سعودی ریال کی منی لانڈرنگ‘ سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت کیلئے دائر درخواست مسترد کردی

منگل 22 اگست 2017 23:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) سپریم کورٹ نے تین لاکھ سعودی ریال کی منی لانڈرنگ کرنے سے متعلق مقدمہ کے ملزم کی جانب سے ا پنی ضمانت کیلئے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ کیس کا تین ماہ میں فیصلہ سنایا جائے۔ منگل کو جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

جسٹس دوست محمد نے کیس کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد منی لانڈرنگ کے حوالے سے کہاکہ ملزمہ ایان علی سے ڈالرز برآمد ہوئے تھے تاہم ایان علی کے مقدمہ میں مزید معاملات بھی شامل تھے لیکن ملزم محمد زادہ سے سعودی ریال برآمد ہوئے ، جس سے کسی کوزیادہ دلچسپی نہیں، سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے پیش ہوکرعدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ مرد کی نسبت خاتون ملزمہ کو اس طرح کے مقدمات میں رعا یت مل سکتی ہے، جس پر جسٹس دوست محمد نے کہا کہ ایان علی کو خاتون ہونے کی رعایت نہیں ملی تھی ،اس کو بھی کیس میں چکر لگوائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں فاضل عدالت نے ملزم محمد زادہ کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی کہ تین ماہ کے اندر اندر ٹرائل مکمل کرکے فیصلہ سنایاجائے تاہم اگر ٹرائل کورٹ تین ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے میں ناکام رہتی ہے تو ملزم کو ضمانت دے دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :