ترک حکومت نے بیت اللہ جانے کے خواہش مندگھانا کے غریب کسان کی خواہش پوری کردی

منگل 22 اگست 2017 14:58

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء)ترک حکومت نے بیت اللہ جانے کے خواہش مندگھانا کے غریب کسان کی خواہش پوری کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گھانا کا ایک غریب کسان الحسن عبد اللہ جس کی کہانی ترک سوشل میڈیا پر پھیل گئی تھی کہ "ڈرون طیارہ اتنا بڑا ہو جاتا کہ مجھے مکہ لے جاتا" تاکہ وہ بیت اللہ شریف کی زیارت کر سکی. اس کی یہ خواہش پوری ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

عبد اللہ نے ٹی وی عملے سے اپنے دیہات میں پوچھا تھا کہ کیا یہ ڈرون طیارہ اتنا بڑا نہیں ہو سکتا کہ مجھے مکہ لے جائی-ترک صحافی نے یہ بات اس کی تصویر کے ساتھ اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ٹویٹ کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے تمام میڈیا پر پھیل گئی-ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے نوٹس لیا اور عبداللہ کے لیے حج انتظامات کو ممکن بنا دیا- گزشتہ جمعے کے روز انہیں استنبول لایا گیا جہاں ترک حکومت اور فلاحی اداروں کے نمائندوں نے اس کا استقبال کیا- عبداللہ استنبول پہنچ کر بہت خوشی محسوس کر رہے تھے اور بار بار اللہ تعالی کا شکر ادا کر رہے تھے جس کی مدد سے ترکی نے اس کا خواب پورا کر دیا- ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور میں ہر اس شخص کے لیے دعاگو ہوں جس نے میرے اس خواب کو تعبیر میری مدد کی-حکومت ترکی کی مدد میرے لیے بہت قیمتی ہے اور مجھے یقین ہے اس سے مسلمانوں کے درمیان دوستی اور بھائی چارہ مضبوط ہو گا۔

متعلقہ عنوان :