ناسا کا آخری ٹریکنگ سیٹلائٹ خلاء میں چھوڑنے کا اعلان

منگل 22 اگست 2017 14:22

فلوریڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے اپنا آخری ٹریکنگ سیٹلائٹ خلا میں چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹی ڈی آر ایس ایم اپنے سلسلہ کا13واں سیٹلائٹ ہے جو ٹریکنگ اور ڈیٹا ریلے سیٹلائٹ نیٹ ورک کا حصہ ہے اور اسے مواصلاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتاہے۔

ایسے سیٹلائٹس کی مدد سے خلا نوردوں کو زمین سے رابطہ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

(جاری ہے)

ناسا ذرائع کا کہناہے کہ اب ناسا ایسے تمام کام لیزر پر مبنی نیٹ ورک کی مدد سے کریگا۔اطلاعات کے مطابق آخری ٹریکنگ سیٹلائٹ اٹلس فائیو راکٹ کے ذریعے مدار میں پہنچایا گیا ہے جس میں کوئی خلا نورد یا انجینیئر موجود نہیںتھا۔ ناسا کے ایڈمنسٹریٹر برائے مواصلات بدری یونس کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک طویل تجربے کو کامیابی سے اختتام تک پہنچانے پر بے حد خوشی ہے کیونکہ اس کے ذریعے ناسا کو زمین سی22 ہزار300 میل بلندی پر موجود بین الاقوامی خلائی اسٹیشن او رمدار میں موجود دوسرے سیاروں سے رابطے میں مدد ملتی رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :