امریکا میں دودھ کے کیپسول تیار

منگل 22 اگست 2017 14:22

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) امریکی سائنسدانوں نے دودھ کے بھی کیپسول تیار کرلئے ہیں۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کیپسول چینی کے کیوبز جتنے بڑے ہونگے اور ان میں خاصی مٹھاس بھی ہوگی۔ ان کیپسولز کوکمرے کے ٹمپریچر میں بھی رکھ سکتے اور کم سے کم 3ہفتے تک استعمال کرسکتے ہیں۔ مارٹن لوتھر یونیورسٹی کے محققین نے کہا ہے کہ یہ دودھ کا ٹھوس کیپسول ہوگا لیکن گرم چائے میں جاتے ہی پگھل جائیگا۔

(جاری ہے)

اسکے نتیجے میں دودھ کی پیکیجنگ پر جو رقم خرچ ہوتی ہے وہ بچ جائیگی۔ روایتی پلاسٹک کنٹینر سے یہ کیپسول کی نسبت زیادہ سہولت سے استعمال کئے جاسکیں گے۔ اس کے علاوہ پیکیجنگ سے جو کوڑا پیدا ہوتا ہے اس سے بھی بچت ہوگی۔ کیپسول دودھ اورچینی سے بنائے گئے ہیں۔ یوں چائے میں چینی ڈالنے کی ضرورت نہیں رہیگی۔ ان کیپسول کو مختلف شکل میں تیار کیا جائیگا۔تحقیقی ٹیم کے سربراہ کا کہناہے کہ اب ہم فروٹ جوس کے کیپسول بھی تیار کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔