امریکی نیوی کا دو حادثوں کے بعد دنیا بھر میں اپنی سرگرمیوں میں ایک روز کیلئے وقفہ کرنے کا اعلان

منگل 22 اگست 2017 14:56

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء)امریکی نیوی نیچند ہفتوں کے دوران دو حادثوں کے بعد دنیا بھر میں اپنی سرگرمیوں میں ایک روز کے لیے وقفہ کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوی کے سربراہ جان رچرڈسن کے مطابق بحرالکاہل میں موجود امریکی بحری بیڑے کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔ ابھی گزشتہ روز ہی ایک امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس جان مکین سنگاپور کے قریب ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا تھا۔ اس حادثے میں پانچ سیلرز زخمی ہوئے جبکہ دس بدستور لاپتہ ہیں۔ جون کے وسط میں بھی ایک امریکی جہاز کو ایک ایسا ہی حادثہ پیش آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :