بنا شرعی سبب حجاج کو مقامات مقدسہ سے روکنا جائز نہیں ، سعودی مفتی اعظم

منگل 22 اگست 2017 15:13

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء)سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے قطر کے عازمین حج کی فضائی راستے منتقلی کے حوالے سے قطری حکام کے منفی موقف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔عربی روزنامے "الشرق الاوسط" نے بتایا کہ سعودی مفتی اعظم کے مطابق دوحہ حکومت کا فضائی راستے کے ذریعے اپنے عازمین حج کو سعودی عرب منتقل کرنے سے انکار کرنا یقینا "ایک غلط اور خطرناک حرکت" ہے۔

انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ "عازمین حج کو بنا کسی شرعی سبب کے مقامات مقدسہ آنے سے روکنا جائز نہیں۔سعودی مفتی اعظم کا یہ تبصرہ سعودی فضائی کمپنی "سعودیہ" کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر صالح الجاسر کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ "قطر نے سعودی عرب کی حج پروازوں کو دوحہ کے ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد حج پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوحہ کے خلاف چار عرب ممالک کے بائیکاٹ کے بعد سے سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر کی فضائی کمپنیوں نے قطر کی فضائی حدود میں اپنی پروازوں کا سلسلہ روک دیا جب کہ قطر کی فضائی کمپنی اور وہاں مندرج کمپنیوں پر بھی مذکورہ ممالک کی فضائی حدود میں پروازیں چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔قبل ازیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت اور قطری شاہی خاندان کے رہ نما شیخ عبداللہ آل ثانی کی سفارش کے بعد سعودی عرب کی سرکاری فضائی کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ قطر سے عازمین حج کے لیے 7 خصوصی پروازیں چلانے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :