امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات، 8 افراد ہلاک ،35 زخمی

پیر 25 ستمبر 2017 17:19

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26ستمبر ۔2017ء)امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں 8 افراد ہلاک اور35 زخمی ہو گئے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں تشدد کے واقعات کے اندراج کے مرکز کا کہنا ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں پندرہ گھنٹوں کے دوران تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور35 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بیشتر واقعات انڈیانا، شمالی کیرولائنا، پینسیلوانیا، کیلیفورنیا، جورجیہ اور مریلینڈ میں رونما ہوئے۔واضح رہے کہ امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی آزادی ہے اور طاقتور اسلحہ لابی کے دباؤ کے باعث امریکہ کی کوئی بھی حکومت تاحال گن کنٹرول قوانین کو سخت کرنے کے لیے قانون سازی کے قابل نہیں ہوئی ہے جہاں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک و زخمی ہوتے ہیں۔