نواز شریف کی واپسی سے عام انتخابات کا مطالبہ کرنے والوں کو سانپ سونگھ گیا، انتخابات 2018ء میں ہی ہوں گے،پرویز رشید

پیر 25 ستمبر 2017 20:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26ستمبر ۔2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے عام انتخابات کا مطالبہ کرنے والوں کو سانپ سونگھ گیا۔ انتخابات 2018ء میں ہی ہوں گے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اپنے ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کا خیال تھا کہ نواز شریف اب واپس نہیں آئیں گے۔ ان کی واپسی کے بعد وقت سے پہلے انتخابات کا مطالبہ کرنے والوں کو سانپ سونگھ گیا ہے اور اب وہ خاموش ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018ء میں ہی ہوں گے۔