روہنگیا کیمپوں میں ہیضے کی وباء پھیلنے کا خطرہ جاری کردیاگیا

وبا سے کیمپوں میں مقیم بچے اور کمزور افراد کو شدید صورت حال کا سامنا ،صفائی کے ناقص انتظامات ہیں،بیان

پیر 25 ستمبر 2017 16:32

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26ستمبر ۔2017ء)عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں حفظان صحت کی صورت حال مخدوش ہے۔ اس باعث ان کیمپوں میں مقیم لاکھوں افراد کو ہیضے کی وبا کا سامنا ہو سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی طرف سے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیاکہ بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں ہیضے کی وباء پھوٹنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بھی کہا گیا کہ اس وبا سے کیمپوں میں مقیم بچے اور کمزور افراد کو شدید صورت حال کا سامنا ہو سکتا ہے۔ کوکس بازار کے قریب قائم کیمپوں میں صفائی ستھرائی کم اور غلاظت و گندگی سمیٹنے کے بھی ناقص انتظامات ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق ان کیمپوں میں خوراک، ادویات اور صاف پینے کے پانی کی شدید قلت ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق صاف پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے ہی ہیضے کی وباء پھوٹتی ہے۔