اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا، ممبر صوبائی اسمبلی شاہ محمد کی رکنیت بحال کر دی

پیر 25 ستمبر 2017 18:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26ستمبر ۔2017ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی شاہ محمد کی رکنیت بحال کر دی ہے ۔شاہ محمد خان پی کے 72 بنوں سے 2013ء کے عام انتخابات میں منتخب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی شاہ محمد کے خلاف شیڈول فور کے تحت ملک نعیم خان نے درخواست دائر کی تھی۔عدالت عالیہ نے الیکشن کمشین آف پاکستان کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی شاہ محد کی رکنیت بحال کرنے کا حکم جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :