کرد ریفرنڈم کے نتائج تسلیم نہیں کریں گے، حیدر العبادی

پیر 25 ستمبر 2017 16:21

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26ستمبر ۔2017ء)عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ہم اپنے کرد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کا دفاع جاری رکھیں گے اورکسی کو بھی اس ملک کے ساتھ اپنی ذاتی املاک جیسا سلوک کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے عراقی عوام سے اپنے خطاب میںکہاکہ زبردستی کی سیاست کو طاقت کے ساتھ لاگو نہیں کیا جا سکتا اور اگر ایسا کیا گیا تو نتیجہ ناکامی کے سوا اور کچھ نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ حکومت پورے عراق کو دہشت گردوں سے بچانے کے لئے کوششیں کر رہی ہے، ہماری حکومت عراق کی زمینی سالمیت اور شہریوں کے امن و سلامتی کے لئے خطرہ اور آئین کے منافی ریفرنڈم کو رد کرتی ہے اور اس کے نتائج کو تسلیم نہیں کرے گی ۔