وائٹ ہاؤس کے قریبی علاقے سے مشتبہ شخص گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد ہوا،خبرایجنسی

پیر 25 ستمبر 2017 17:54

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26ستمبر ۔2017ء)وائٹ ہاؤس کے قریبی علاقے سے مشتبہ شخص کوگرفتار کیا گیا ہے،گرفتار شخص سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں امریکی خفیہ سروس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری رہائش وائٹ ہاؤس کے قریبی علاقے سے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیاہے۔ مشتبہ شخص سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

برآمد اسلحے میں 9 رائفلزاور 3 چاقو،گولہ بارود اور گولیاں شامل ہیں۔ مسلح شخص نے اسلحہ اپنی کار میں چھپایا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

مسلح شخص وائٹ ہاؤس کی آرٹ گیلری کے قریبی علاقے 17سٹریٹ اور پینسلوینیا میں موجود تھا ۔سکیورٹی اداروں نے گرفتار شخص کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ مشتبہ شخص نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ میں سیکرٹری دفاع اور نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹرکو کچھ نصیحیتیں کرنے کیلئے جارہا تھا۔ خبررساں ادارے کے مطابق مسلح مشتبہ شخص کی وائٹ ہاؤس کے قریبی علاقے میں موجودگی کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے۔ مسلح شخص کی گرفتاری سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :