وزارت پٹرولیم کی مقامی آئل ریفائنریوں کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی پٹرول کی در آمد میں اضافے اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت در آمد کی ہدایات جاری

پیر 25 ستمبر 2017 20:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26ستمبر ۔2017ء)وزارت پٹرولیم نے گزشتہ چند ماہ کے دوران ملک بھر میں پٹرول کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث مقامی آئل ریفائنریوں کو پٹرول کی پیداوار کے ساتھ ساتھ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی پٹرول کی در آمد میں اضافے اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت در آمد کی ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نرخوں میں کمی ،سی این جی اسٹیشنز کی ہفتہ وار بندش اور سڑکوں پر موٹر سائیکلوں و کاروں کی تعداد میں اضافے سے پٹرول کی طلب پر دبا ئوبڑ ھ گیا ہے ،گزشتہ ماہ اگست کے دوران پٹرول کی فروخت 7لاکھ ٹن سے کچھ ہی کم رہی ،سال2008-09تک پٹرول کی ماہانہ کھپت ایک لاکھ اور سو ا لاکھ ٹن کے درمیان رہتی تھی ،تاہم محض10سال سے بھی کم عرصے میں پٹرول کی طلب میں 600فیصد کا اضافہ بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر کرتا ہے ،وزارت پٹرولیم نے مقامی ریفائنریوں خاص کر پنجاب میں واقع پارکو اور اٹک ریفائنری کو پٹرول کی پیداوار میں اضافے کی ہدایت کی ہے تا کہ ملک کے شمالی علاقوں کو پٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ،وزارت پٹرولیم نے ساتھ ہی آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کو بھی ہدات کی ہے کہ ماہانہ پراڈکٹ ریویو اجلاس میں پٹرول کی طلب و رسد پر خاص نظر رکھی جائے اور اسی اعتبار سے پٹرو ل کی در آمد کی منصوبہ بندی کی جائے ،وزارت پٹرولیم نے پی ایس او کے علاوہ دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ بھی اپنے بڑھتے ہوئے آئوٹ لیٹ نیٹ ورک کے پیش نظر پٹرول کی در آمد بھی یقینی بنائیں تا کہ محض پی ایس او پر ہی پٹرول کی در آمد کا تمام تر بوجھ نہ پڑے ،وزارت پٹرولیم نے مقامی آئل ریفائنریوں کو اپ گریڈیشن کے عمل میں بھی تیزی لانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ معیاری پٹرول زون92کی تیاری کیلئے اقدامات کیے جائیں