ہنگو، بدبخت بیٹے نے گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کرکے اپنی ماں کو قتل کر دیا

،ملزم فرار ، پولیس کی فوری کارروائی عیدبار جان گرفتار

پیر 25 ستمبر 2017 18:11

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26ستمبر ۔2017ء) دوآبہ کے علاقہ شمشادین بانڈہ میں بدبخت بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی ماں کو قتل کر دیا ،قاتل گرفتار اس حوالے سے ایس ایچ او دوآبہ میر زمان خان نے میڈیا کو بتایا کہ دو دن پہلے علاقہ شمشادین بانڈہ میں کم بخت بیٹے عید بارجان نے گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کرکے اپنی ماں کو قتل کر دیا قتل کے بعد ملزم فرار ہو گیا لیکن دوآبہ پولیس نے مسلسل چھاپوں کے دوران ملزم عیدبار جان کو علاقہ شمشادین بانڈہ میں گرفتار کر لیا ۔