کامیاب بن کے دکھاؤورنہ شادی کر دوں گا؛ باپ کی تنبیہ سننے والی لڑکی 50کروڑ کے اثاثوں کی مالکہ بن گئی

اتوار 19 نومبر 2017 17:11

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر نومبر ء):کامیاب بنو یا شادی کر دوں گا کی دھمکی سننے والی مڈل کلاس لڑکی محنت کے بل بوتے پر 50کروڑ کے اثاثوں کی مالکہ بن گئی۔تفصیلات کے مطابق کامیابی کی یہ داستان ہندوستان کی ایک ایسی لڑکی کی ہے جو مڈل کلاس خاندان سے تعلق رکھتی ہے ۔جسے فائن آرٹس میں گریجویشن کے بعد اسکے باپ سے دھمکی ملتی ہے کہ یا تو وہ کامیاب بن کے دکھائے ورنہ شادی کے لیے تیار رہے ۔

اب اس لڑکی کے لیے ابھی نہیں تو کبھی نہیں جیسی صورتحال سے دوچار تھی ۔اس کے پاس دو ہی انتخاب تھے یا تو اپنے خوابوں کا جہان پانے کے لیے جدو جہد شروع کر دے اور اپنے باپ کو کچھ بن کے دکھائے یا پھر شادی کرکے گھر میں بیٹھ جائے اور اپنے خوابوں سے تعلق توڑ لے ۔

(جاری ہے)

22سالہ سیپریا صابو کے پاس نہ تو رقم تھی اور نہ ہی کوئی تجربہ کہ وہ اپنے خوابوں کو پانے کے لیے کاروبار شروع کرتی۔

مگر اس کے پاس اپنے آپ کو اپنے باپ کے سامنے کامیاب ثابت کرنے کے لیے فقظ ایک سال تھا ۔بہر حال سیپریا نے ہمت نہ ہاری اور 5000روپے کے سرمایے سے ایک اشتہاری کمپی بنا لی ۔کمپنی کا نام ماسٹر سٹروکس ایڈورٹائزمنٹ تھا۔مگر اس پاس اتنا سرمایہ نہیں تھا کہ وہ اپنی کمپنی کو سال بھر کے لیے چلا پاتی یوں اس کے باپ سے اپنی بیٹی کی ہمت کو دیکھتے ہوئے اسکی حمایت کی ۔

جلد ہی سیپریا کی ہمت کے باعث اسکا کام چل نکلا اور 2012میں اس نے کامرس کے میدان میں بھی قدم جمانے شروع کر دئیے مگر سیپریا نے اتنی محنت کی کہ2016تک اسکی کاروباری دنیا کا حجم 30کروڑ تک جا پہنچا ۔سیپریا صابو آج بھی کامیابی کی طرف گامزن ہے اور 5000روپے کی معمولی رقم سے کاروبار شروع کرنے والی لڑکی آج 50کروڑ کے اثاثوں کی مالکہ ہے۔سیپریا کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ خواب دیکھنے والی آنکھوں کے ساتھ ساتھ اگر محنت کا جوہر ہو تو تقدیر بھی ساتھ دینے سے نہیں کتراتی۔