حکومت فیض آباد دھرنے کو مذاکرات اور پر امن طریقے سے ختم کرنا چاہتی ہے،ڈاکٹر مصدق ملک

اتوار 19 نومبر 2017 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر نومبر ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت فیض آباد دھرنے کو مذاکرات اور پر امن طریقے سے ختم کرنا چاہتی ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان تحریک انصاف نے چار ماہ کا دھرنا دیا حکومت نے وہ بھی برداشت کیا ،حکومت لوگوں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنا ہم سب کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان یوٹرن لینے کے عادی ہیں، وہ سنجیدہ شخص نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیمار ہیں مگر ان کی بیماری کی وجہ سے کوئی بھی مالی اموریا معاملات رکے نہیں ہیں اور نہ ہی متاثر ہوئے ہیں۔وزیر خزانہ بھی متواتر رابطے میں ہیں،وزیراعظم بھی مشیروں کے ساتھ معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔ امید ہے کہ اسحاق ڈار کچھ دنوں میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

متعلقہ عنوان :